طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں پیشرفت، امیر فتح کے گھر چھاپہ

 طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس  میں پیشرفت، امیر فتح کے گھر چھاپہ

لاہور(مدثر حسین سے)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کے مرکزی ملزم امیر فتح کی ضمانت خارج ہونے کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے رنگ محل میں واقع گھر پر چھاپہ ماراہے ،امیر فتح اہلخانہ سمیت روپوش ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے امیر فتح کے گھر چھاپہ سے قبل ہی امیر فتح اہلخانہ سمیت گھر کو تالے لگا کر فرار ہو چکا تھاتاہم پولیس نے امیر فتح کے تین ملازموں کو حراست میں لے لیا ،ملازموں سے مرکزی ملزموں کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی۔عدالت نے امیر فتح کی ضمانت گزشتہ روز خارج کر دی تھی،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کو تفتیش میں گنہگار قرار دیا تھا۔امیر فتح کا بھائی امیر معصب بھی کیس کا نامزد ملزم تھا لیکن عدالت نے اس کی ضمانت کنفرم کر دی تھی ،جاوید بٹ کو گزشتہ سال مال روڈ پر موٹرسائیکل سوار وں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیاتھا جسکے بعد اس کیس کی تفتیش کے لیے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں