برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا

 برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا،نوجوان نسل کو حضرت علی ؓکی تعلیمات بارے آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے، 2025 میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق میں ہندوستان کو بدترین شکست دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جشن ولادت حضرت علی ؓکے حوالے سے راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے ۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ حضرت علی ؓکی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 2025 ئمیں ہندوستان کو بدترین شکست دئیے جانے کے بعدپوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا،پاکستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں