مسائل مذاکرات سے ہی حل ہونگے
اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی پیشکش کو پی ٹی آئی سنجیدہ نہیں لیتی تو مذاکرات کیسے؟۔۔۔
پر امن سیاسی سرگرمی آئینی حق کو قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال پر کوئی پابندی نہیں ،بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سیاسی مسائل ڈانگ ماری نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جب بھی مذاکرات ہوتے اپنی ہی ٹیموں کو پیچھے ہٹا لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی راجہ ناصر مذاکراتی کمیٹی ہے اور بہن علیمہ خان کہتی ہے جو مذاکرات کریگا ہم میں سے نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار اور بکھری ہوئی ہے ،اعتماد فقدان ختم ہونے تک مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے۔