معرکہ معیشت میں بھی ترقی حاصل کرینگے

معرکہ معیشت میں بھی ترقی حاصل کرینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصو بہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی کی طرح معرکہ معیشت میں بھی ترقی حاصل کریں گے۔۔۔

آج ملک کے ڈیمز اور صنعت سمیت ہر چیز کے پیچھے انجینئرز کا ہاتھ ہے ، انجینئر ہی وہ شخص ہے جو انسانی مسائل کو حل کرتا ہے ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہر جگہ تبدیلی لے کر آ رہی ہے ، ہماری نسل نے تختی سے 5 جی کا سفر دیکھا ہے ،وزارت پلاننگ نے ہر ترقیاتی منصوبے میں 1 سال کا انٹرن شپ پروگرام متعارف کروانا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج ملک کی معیشت سنبھل رہی ہے ، معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے ہمیں اسی جذبے سے کام کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں