انٹرنیٹ استعمال میں پاکستان کی شہری خواتین مردوں سے آگے

انٹرنیٹ استعمال میں پاکستان کی شہری خواتین مردوں سے آگے

گھریلو سطح پر خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 77فیصد ڈیجیٹل رسائی :پی ٹی اے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان بیورو آف شماریات کے ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے (HIES) 2024-25 کے تحت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیئے ، سروے کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 96 فیصد سے زائد گھرانوں کو موبائل یا سمارٹ فون کی سہولیات تک رسائی ہے اور 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ سروس سے مستفید ہو رہے ، جو 2019 میں 34 فیصد تھے ۔ خیبر پختونخوا گھریلو سطح پر 77 فیصد ڈیجیٹل رسائی کے ساتھ سب سے آگے ہے ، انفرادی سطح پر (عمر 10 سال اور اس سے زائد)، موبائل اور سمارٹ فون کی ملکیت 2019 میں 45 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 50 فیصد ہو گئی ، موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی شرح 92 فیصد ہے ۔ انٹرنیٹ کا استعمال 2019 میں 17 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 57 فیصد تک پہنچ گیا۔ مجموعی طور پرخواتین اور مردوں میں انٹرنیٹ کا استعمال برابر ہے ۔ شہری علاقوں میں خواتین کا استعمال (71فیصد) مردوں کا (67فیصد) سے زائد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں