گلف نیوز نے بھی’’ستھرا پنجاب‘‘ دنیا کا بڑا نظام قرار دیدیا
لاہور(اے پی پی)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ عالمی جرائد بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ کے بعد گلف نیوز نے بھی ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا اور جامع ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دے دیا۔
متحدہ عرب امارات کے اخبارگلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کلائمیٹ سمارٹ اربن گورننس میں نیا عالمی معیار قائم کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جدت صرف ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روزانہ 50 ہزار ٹن کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے 30 ہزار گاڑیاں ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد ورکرزفیلڈ میں متحرک ہیں ،اس پروگرام کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ افراد کو باعزت روزگار فراہم کئے جا رہے ہیں۔