ڈی جی کا ٹریڈ آرگنائزیشن کی سالانہ رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیمبرز کو شوکاز نوٹس

ڈی جی کا ٹریڈ آرگنائزیشن  کی سالانہ رپورٹ جمع نہ کرانے  پر چیمبرز کو شوکاز نوٹس

لاہور( کامرس رپورٹر)ڈی جی کا ٹریڈ آرگنائزیشن کی سالانہ رپورٹ جمع نہ کرانے پر ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس کو شوکاز نوٹس۔۔۔

ایف پی سی سی آئی کے توسط سے جاری نوٹس میں تمام لائسنس یافتہ تنظیموں کو 31 دسمبر تک  2025 تک کی اپنے آڈٹ شدہ سالانہ مالیاتی اسٹیٹ منٹس سمیت آئندہ سال کے منصوبہ جات اورممبران کی فہرست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، 12 جنوری تک مطلوبہ دستاویزات جمع نہ کرانے پرتنظیموں کے لائسنس منسوخ کرکے تنظیموں اور چیمبرز کو جرمانے کئے جائینگے ،رولز کے تحت ذمہ دار عہدیداروں کو 3 سال کیلئے کسی بھی تجارتی تنظیم کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیا جائے گا۔ـ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں