پاک سعودی دفاعی معاہدے پر دفاعی کمیٹی کو ان کیمرا بریفنگ

 پاک سعودی دفاعی معاہدے پر  دفاعی کمیٹی کو ان کیمرا بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں سینیٹ کی جانب سے بھیجے گئے عوامی اہمیت کے ایک نکتے کے تحت کوئٹہ کے لئے پروازوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ پی آئی اے کی جانب سے چترال کے لئے آنے جانے والی پروازوں کی آپریشنل صورتحال پر بریفنگ بھی لی گئی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو پا ک افغانستان سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور پاک سعودی عرب کے مابین حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے پر اِن کیمرابریفنگ بھی دی گئی ، اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ وفاقی وزیر دفاع باقاعدگی سے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کریں۔قائمہ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے قومی فضائی ادارے میں خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی اور نجی شعبے کے ذریعے آپریشنل مینجمنٹ کے اقدامات کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں