راولپنڈی گیس دھماکے :شیرخوار بچی جاں بحق، 4افراد زخمی

راولپنڈی گیس دھماکے :شیرخوار بچی جاں بحق، 4افراد زخمی

گلشن اقبال دھمیال روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے تین ماہ کی بچی جھلس کر دم توڑ گئی احمد آباد اور گلریز میں گیس لیکیج دھماکوں سے دو مرد اور دو خواتین زخمی، ہسپتال منتقل

راولپنڈی (خبر نگار) گھروں میں آتشزدگی گیس دھماکے کے تین واقعات تین ماہ کی بچی جاں بحق اور چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھمیال روڈ پر گلشن اقبال کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کی اور آگ پھیلنے سے روک دی، تاہم واقعہ میں ایک 3 ماہ کی بچی جل کر جاں بحق ہو گئی۔ ممکنہ طور پر کمرے میں گیس سلنڈر کی وجہ سے آگ لگی۔ ادھر دھمیال روڈ احمد آباد اور گلریز کے علاقے میں بھی دو گھروں میں سلنڈر دھماکے سے آتشزدگی ہوئی، ان واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا ، زخمی ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 عورتیں شامل ہیں، دونوں واقعات میں گھروں میں گیس لیک تھی اور بجلی کا بٹن آن اور آگ جلانے سے دھماکے ہوئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں