9 مئی :ریڈیوپاکستان پشاورحملہ کیس،پنجاب فارنزک رپورٹ پیش

9 مئی :ریڈیوپاکستان  پشاورحملہ کیس،پنجاب  فارنزک رپورٹ پیش

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت پشاور کی خصوصی کورٹ میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزموں اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کے وکیل پیش ہوئے۔۔۔

 اس موقع پر پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ پیش کی گئی،عدالت نے اصل رپورٹ پولیس کو واپس کردی جبکہ نقل فائل پر لگادی اور اگلی پیشی پر تفتیشی افسر کو پیش کرنے کا حکم دیا،دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر تقرری کا اعلامیہ پیش کیا گیا، جس پر پی بی سی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا،وکیل نے کہا کہ محمد انعام یوسفزئی اس کیس میں 2 ملزموں کے وکیل رہے ہیں، بطور سپیشل پراسیکیوٹر ان کی تقرری غیر قانونی ہے ،عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کو نوٹس جاری کیا اور اگلی پیشی پر اے اے جی کو طلب کرلیا۔اس موقع پر پراسیکیوٹرنے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر مشتمل مظاہرین نے دھاوا بول دیا تھا، مظاہرین نے عمارت کو آگ لگائی ،نجی اور سرکاری املاک کو جلایا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ شرقی پولیس نے 80 سے زیادہ ملزمان کو نامزد کیا، جن میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ارکان اسمبلی فضل الہٰی، آصف خان اور پی ٹی آئی کے کارکن شامل ہیں، 9 ملزمان تاحال روپورش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں