وطن کے محافظ دشمن کے عزائم ناکام بنا ر ہے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔۔۔
وطن کے محافظ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا ر ہے ہیں ،شمالی وزیرستان اور کرم میں 11 دہشتگردوں کا خاتمہ فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی کا واضح ثبوت ہے ، دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والے بہادر جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔