آوارہ کتے مارنے کیخلاف درخواست پرحکومت ودیگر کو نوٹس جاری

 آوارہ کتے مارنے کیخلاف درخواست پرحکومت ودیگر کو نوٹس جاری

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو فائرنگ اور زہر دیکر مارنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت، سیکرٹری لائیوسٹاک و لوکل گورنمنٹ و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس خالد اسحاق کے روبرو عزت فاطمہ ایڈووکیٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آوارہ کتوں کے نام پر آپریشن میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔خانیوال میں دورانِ آپریشن گولی لگنے سے بچی زخمی ہو گئی ،رہائشی علاقوں میں فائرنگ اور زہریلی اشیا کا استعمال خطرے سے خالی نہیں،حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پر عمل نہیں کر رہی۔ عدالت آوارہ کتوں کیلئے ویکسی نیشن اور نیوٹرنگ پالیسی پر عملدرآمد کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں