ایئر پورٹس پرمسافروں کو سہولیات کے نئے احکامات جاری

 ایئر پورٹس پرمسافروں کو سہولیات کے نئے احکامات جاری

لاہور ،کراچی میں امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائیں،مزیدسکینگ مشینیں نصب کریں وفاقی حکومت نے مسافروں کی مزید شکایات پر سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا

 لاہور (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور اورجناح ٹرمینل ایئر پورٹ کراچی پر مسافروں کو امیگریشن اور دیگر عدم سہولیات کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہوراورکراچی ایئر پورٹس انتظامیہ کو مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی  سہولیات دینے کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ایئر پورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کا وقت کم کرنے کیلئے کاؤنٹرز میں اضافے، داخلی دروازے کھولنے اور مسافروں کی سہولت کیلئے مزید سکیورٹی سکینگ مشینیں نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،بین الاقوامی مسافروں کی آمد و روانگی میں گھنٹوں تاخیر کی شکایات وزارت کو موصول ہوئی تھیں جس پر وفاقی حکومت نے ہدایت جاری کر دی کہ مسافروں کی سہولیات میں بہتری بیرون ملک سے آئے ہم وطنوں کو محسوس ہونی چاہیے ،دونوں بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کی طرف سے مزید شکایات پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں