بجٹ میں 10فیصد سے زائد ترقیاتی منصوبے منظور نہ کرنیکا فیصلہ

بجٹ میں 10فیصد سے زائد ترقیاتی منصوبے منظور نہ کرنیکا فیصلہ

پراجیکٹس کا حجم 7 کھرب تک بڑھ گیا ، جاری منصوبے پہلے مکمل کیے جا ئینگے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کا حجم کم ہونے تک نئے منصوبوں کو محدود کیا جا ئیگا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2027- 2026 کے ترقیاتی پروگرام کے لئے وفاقی وزارتوں، محکموں اور صوبائی حکومتوں کیلئے پالیسی تیار کی ہے ، وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں نئے منصوبوں کی شمولیت 10 فیصد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جاری ترقیاتی منصوبوں کے حجم میں اضافہ کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 10 فیصد سے زیادہ نئے ترقیاتی منصوبے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح قرار دیا گیا ہے ، وفاقی حکومت کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کا حجم تقریبا ً سات کھرب روپے سے بڑھ چکا ہے ، پالیسی کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کا حجم کم ہونے تک نئے ترقیاتی منصوبے کم منظور کیے جائیں گے ، وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق بیرو نی امداد، فنڈ، قرض یا ملکی معیشت اور اہم نوعیت کے نئے ترقیاتی منصوبے ہی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں منظور کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں