اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پی ٹی اے کی انٹرا کورٹ اپیل آج سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(دنیا نیوز)چیئرمین پی ٹی اے کی بحالی کی انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پرمشتمل بینچ سماعت کریگا، جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی غیر قانونی قرار دی تھی، جس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان نے سنگل بینچ کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کیا تھا۔ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرکے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کر دیا تھا۔