نئے متعلقہ ٹیکس دفاتر کو ضروری معلومات فراہم

نئے متعلقہ ٹیکس دفاتر کو ضروری معلومات فراہم

لاہور (نیوز رپورٹر )ایف بی آر نے اپنے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی بڑی کمپنیوں کی جوریڈکشن مختلف ٹیکس دفاتر میں منتقل اورنئے متعلقہ ٹیکس دفاتر کوضروری معلومات فراہم کر دی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنا اور ٹیکس نظام کی شفافیت و کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔ذرائع کے مطابق 382 ٹیکس کیسز کے دائرہ اختیار میں تبدیلی کی گئی ہے جن میں میٹل، توانائی، تعلیم، فارماسیوٹیکل، فوڈ، کنسٹرکشن اور آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیاں شامل ہیں۔یہ منتقلی انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کے تحت کی گئی اور تمام کیسز کیساتھ ضروری معلومات بھی نئے متعلقہ ٹیکس دفاتر کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات انتظامی بہتری اور مؤثر ٹیکس نگرانی کیلئے کیے جا رہے ہیں جس سے ٹیکس چوری کے امکانات کم ہونگے اور بڑے ٹیکس دہندگان کے معاملات مزید شفاف انداز میں نمٹائے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں