500بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستانی جامعات میں داخلے دینے کا معاہدہ

500بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستانی  جامعات میں داخلے دینے کا معاہدہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا۔ ذرائع ایچ ای سی کے مطابق پہلے مرحلے میں 500 بنگلہ دیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جا ئینگے۔۔۔

 طلبا پاکستان میں سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے ، طلبہ کو انڈرگریجویشن پروگرام میں فلی فنڈڈ داخلے دیئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان سکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ داخلوں کے لیے بنگلہ دیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی جو ایچ ای سی کے تحت چٹاکانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے ۔ انٹری ٹیسٹ کے موقع پربنگلہ دیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیااور ان کیساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں