کلینک آن ویلز کو بھی ٹھیکے پر دینے کا عمل شروع، درخواستیں طلب

 کلینک آن ویلز کو بھی ٹھیکے پر دینے  کا عمل شروع، درخواستیں طلب

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ کلینک آن ویلز کو بھی ٹھیکے پر نجی شعبے کو دینے کا عمل شروع، کلینک آن ویلز کا آپریشن اور مینجمنٹ ٹھیکے پر دی جائے گی، زیر استعمال 791 گاڑیوں کو چلانے کیلئے حکومت پرائیویٹ فرم کو پیسے ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولینس سروسز کو آئوٹ سورس کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ 590 دیہی ایمبولینس جبکہ 791 کلینک آن وہیلز نجی شعبے کو دئیے جائیں گے۔ نجی سیکٹر سے 26 جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ 111 فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس کو بھی ٹھیکے پر دیا جائے گا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پروجیکٹس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں