کور کمانڈر پشاور سے اسمبلی کی خصوصی سکیورٹی کمیٹی نے ان کیمرا بریفنگ لینے کی درخواست کی ہے ، ترجمان

کور کمانڈر پشاور سے اسمبلی کی خصوصی  سکیورٹی کمیٹی نے ان کیمرا بریفنگ  لینے کی درخواست کی ہے ، ترجمان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ اس کی جانب سے پشاور کے کور کمانڈر پشاور کو اسمبلی کی خصوصی سکیورٹی کمیٹی نے صوبے کی صورت حال پر ان کیمرا بریفنگ لینے کی درخواست کی ہے۔

اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی جانب سے سکیورٹی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے لیے ہیڈکوارٹرز الیون کور پشاور سے ان کیمرا بریفنگ کے انعقاد کے لیے باضابطہ خط جاری کر دیا گیا ۔سوشل میڈیا پر دستیاب خط کی کاپی کے مطابق اس پر تاریخ آٹھ جنوری 2026 درج ہے جبکہ خط بھیجنے کی تصدیق اسمبلی کی جانب سے بعد میں کی گئی ہے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی نے گزشتہ سال آٹھ ستمبر کو اسمبلی اجلاس کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں