اسلام آباد میں آٹا 10 روپے کلو مزید مہنگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں سامنے آ گئیں، اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔
آٹا مہنگا ہونے سے روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھنے کا امکان ہے ،بالاکوٹ میں فائن آٹا 6 ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے ، ڈبل سپر آٹے کی قیمت 5800 روپے من ہے ، مختلف بازاروں میں ڈبل سپر آٹا 5880 روپے من تک بھی فروخت ہو رہا ہے ۔ عوام نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔