قازقستان، ازبکستان کے صدور کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکیوف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزئیوف آئندہ ماہ فروری دو ہزار چھبیس کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے ، قازقستان کے صدر سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شطرنج سینٹر کا افتتاح کریں گے ، ازبک صدر مرزئیوف کے ساتھ علاقائی روابط مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی، ازبکستان اور پاکستان میں ریلوے لائن منصوبہ آگے بڑھانے پر بھی بات ہوگی، دونوں سربراہان مملکت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطوں اورتعاون کے شعبوں پربات چیت ہوگی۔