حاضری معافی کی پھر درخواست منظور

 حاضری معافی کی پھر درخواست منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست ایک بارپھر منظور کرلی ۔

 لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت پرویز الٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے ، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے ، عدالت پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔سابق وزیر اعلی ٰپنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،دوران سماعت عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔عدالت نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں