سیف سٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے ، وزیراعلیٰ پختونخوا

سیف سٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے ، وزیراعلیٰ پختونخوا

ضم اضلاع میں سیف سٹیز منصوبے کیلئے سولر انرجی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

 پشاور (اے پی پی)وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت سیف سٹیز منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے مختلف پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے سیف سٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق اسے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے کو باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضم اضلاع تک توسیع دینے کے لیے ہوم ورک جلد مکمل کرنے اور سیف سٹیز اتھارٹی کے قیام کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلٰی نے ضم اضلاع میں سیف سٹیز منصوبے کے لیے 24 گھنٹے سولر انرجی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور سیف سٹی منصوبہ 31 جنوری 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ڈی آئی خان میں 88، بنوں میں 76 اور لکی مروت میں 47 مقامات پر جدید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ یہ منصوبہ بھی 31 جنوری 2026 تک مکمل ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں