پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں مزید کمی کا امکان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق 16 جنوی سے پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لٹر تک سستی ہوسکتی ہیں ۔

ذرائع کا کہناہے پٹرول 4 روپے 59 پیسے اور ڈ یزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے تک کم ہونے کا تخمینہ ہے ۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے ۔ذرائع کا کہناہے اوگرا حتمی ورکنگ 15 جنوری کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔یاد رہے حکومت نے سال نو پر پٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں