لاہور :بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ شروع ،الیکٹرک بس سروس گھنٹوں معطل

لاہور :بجلی  کی  جبری  لوڈشیڈنگ  شروع ،الیکٹرک  بس  سروس  گھنٹوں  معطل

لیسکو شارٹ فال 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا ،لاہور 4گھنٹے ،دیہی علاقوں میں 6گھنٹے تک بجلی بندرہی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پر الیکٹرک بسیں چارج نہ ہو سکیں،شہری پریشان، 14 گھنٹے بعد سروس بحال

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں موسم سرما کے د وران بھی بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع،مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے تک بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو گئے جبکہ مین ٹرانسمیشن لائن میں رابی کی وجہ سے الیکٹرک بسوں کی سروس 14گھنٹے معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ، لیسکو کی بجلی کی طلب 3050 میگاواٹ ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2450 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ،لیسکو کا شارٹ فال 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس سے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوار میں کمی اور شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ لوڈشیڈنگ کی بڑی وجوہات ہیں ،جنوبی پنجاب میں شدید دھند سے این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں میں ٹرپنگ جاری ہے ۔ادھر ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز کینال روڈ پرروٹ نمبر 26کی ای وی بسیں چارجنگ نہ ہونے کے باعث بند رہیں ۔ جناح بس ٹرمینل سے بی آر بی کینال تک ای وی بسیں بند رہیں۔بجلی کی بندش پیر شام 5 بج کر 20 منٹ پر پیش آئی جس کے باعث پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ای وی بسوں کو چارج نہ کیا جاسکاجس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم 14 گھنٹے تک سروس معطل رہنے کے بعد بسیں چارج ہوئیں اور کینال روڈ پر بس سروس بحال کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں