وزراء کی کابینہ اجلاس میں شرکت لازمی ، نئے ایس او پیز جاری

وزراء کی کابینہ اجلاس میں شرکت لازمی ، نئے ایس او پیز جاری

غیر حاضری ، ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کیلئے وزیراعظم کی اجازت ضروری

 اسلام آباد(سہیل خان )وفاقی کابینہ ارکان کیلئے وزیراعظم کے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق من مرضی نہیں کر سکیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے تمام وزرا کو آئندہ کابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت یا غیر حاضری کے لئے وزیر اعظم کی اجازت کے پابند ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں