صدرکا دورہ بحرین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستانی سفیر

صدرکا دورہ بحرین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، پاکستانی سفیر

اسلام آباد(اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا بحرین کا دورہ ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔

منگل کو ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اس سے قبل 2011 میں اپنی صدارت کے دوران بحرین کا دورہ کرچکے ہیں اور یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں بحرین کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں