پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر مربوط، موثر انداز میں منانے کا فیصلہ، انتظامات کا جائزہ

پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر مربوط، موثر انداز میں منانے کا فیصلہ، انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پانچ فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منانے کے حوالے سے اجلاس آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ میں وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کے ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان کی زیرِ صدارت ہوا۔

 اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، پانچ فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا اس سال یومِ یکجہتیٔ کشمیر مزید مربوط اور مؤثر انداز میں منایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں