وفاقی ،صوبائی قوانین یکجا کر کے ڈیجیٹل نیشنل رول بک بنانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو دسمبر 2028تک بک کی تیاری کا ہدف دیدیا تمام قوانین مشین ریڈ ایبل ،سرمایہ کار آن لائن قانونی کارروا ئی مکمل کر سکیں گے
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی حکومت نے وفاقی و صوبائی قوانین کو اکٹھا کرکے ڈیجیٹل نیشنل رول بک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈیجیٹل نیشنل رول بک میں تمام قوانین مشین ریڈ ایبل ہونگے ، حکومت نے وزارت قانون، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی، ایس ای سی پی ، پاکستان پر نٹنگ کارپوریشن، ریگولیٹری اتھارٹیز اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ طور پر ڈیجیٹل نیشنل رول بک تیار کرنے کی ہدایت دی ،وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل نیشنل رول بک کی تیاری کے لئے دسمبر 2028 کا ہدف مقرر کیا ہے ، وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور قانونی پیچیدگیوں سے بچانے کے ڈیجیٹل نیشنل رول بک تیار کی جائے گی، ڈیجیٹل نیشنل بک میں تمام قوانین جمع کئے جائیں گے ، تمام قانون ریڈ ایبل مشین سے منسلک کئے جائیں، سرمایہ کار اور بزنس مین ڈیجیٹل نیشنل رول بک کے ذریعے اپنے تجارتی قانونی کارروائی مکمل کریں گے ،ڈیجیٹل نیشنل رول بک کے ذریعے دفاتر میں سرکاری فائل پر انحصار ختم کیا جائے گا اور آن لائن نظام کے تحت قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی ۔