جیکب آباد میں پنشن سکینڈل سامنے آگیا، 68 آئی ڈیز بلاک کرنیکاحکم

جیکب آباد میں پنشن سکینڈل سامنے آگیا، 68 آئی ڈیز بلاک کرنیکاحکم

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں پنشن ادائیگیوں سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے ، جہاں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پنشن کی مد میں سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ فنڈز خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے ۔

 حکومتِ سندھ کے محکمہ خزانہ نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں 144 غیر تصدیق شدہ یا مشتبہ مستحقین سے منسلک 68 پنشن آئی ڈیز کو فوری بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ محکمہ خزانہ سندھ کے 31 دسمبر 2025 کے جاری سرکاری مراسلے کے مطابق یہ انکوائری محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں لائی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ متعدد پنشن کیسز بغیر مکمل تصدیق کے جاری رکھے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ان آئی ڈیز سے طویل عرصے تک غیر قانونی ادائیگیاں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں