فرانس پہنچ گئے

 فرانس پہنچ گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان دس روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے ۔

فرانس پہنچنے پر چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ان کا استقبال کیا اورپاکستانی کمیونٹی نے گورنر کو گلدستے پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، گورنر نے شاندار استقبال پر پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کی معیشت، سافٹ امیج اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دریں اثنا گورنر کے بیرون ملک ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائم مقام گورنر اورڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں