پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ
وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر کو ارسال کر دی ، 29 بل پیش ہونگے 24 بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کیے گئے ،اب دوبارہ پیش ہوں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20 جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ۔ مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے ، جن میں 18 نجی اور 11 حکومتی بل شامل ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق 24 بل وہ ہیں جو صدر کی منظوری کے بغیر واپس کیے گئے تھے اور اب مشترکہ اجلاس میں دوبارہ پیش ہوں گے ، جبکہ 5 نئے بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے ۔