آزاد کشمیر حکومت نے سیکرٹریز کی 7اسامیاں ختم کر دیں

آزاد کشمیر حکومت نے سیکرٹریز  کی 7اسامیاں ختم کر دیں

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سیکرٹریز حکومت کی7 اسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

 جموں و کشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی اصلاحات، اخراجات میں کمی اور حکومتی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کے لئے کیا گیا ، آزادجموں و کشمیر کابینہ کے 17 دسمبر 2025ئکے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری بہبودِ آبادی، سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ سول ڈیفنس، سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ، سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف، سیکرٹری ( ایکس آفیشیو) تحفظ ماحولیات ایجنسی اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیوں کے خاتمے کی منظوری دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں