فیڈرل جنرل ہسپتال اور بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ تبدیل

 فیڈرل جنرل ہسپتال اور بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہ تبدیل

ڈپٹی ای ڈی پولی کلینک عابد حسین شاہ ڈائریکٹر فیڈرل جنرل ہسپتال تعینات فیڈرل جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر میر حسن ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز کراچی مامور

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) وزارت قومی صحت نے فیڈرل جنرل ہسپتال اور بارڈر ہیلتھ سروسز کے سربراہوں کو تبدیل کر دیا ہے ۔ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر حسن بلو کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز کراچی، پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عابد حسین شاہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر فیڈرل جنرل ہسپتال تعینات کیا گیا ہے ۔بارڈر ہیلتھ سروسز کے افسران میں گزشتہ کئی سال سے سنیارٹی کے حوالے سے اختلافات ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں میں متعدد بار ڈائریکٹرز کے تبادلے کیے گئے ، میر حسن بلو کا بھی گزشتہ سال تبادلہ کیا گیا اور پھرانہیں دوبارہ تعینات کیا گیا تھا، تاہم وزارت صحت نے ایک مرتبہ پھر ڈائریکٹر فیڈرل جنرل ہسپتال کو تبدیل کر کے کراچی میں ڈائریکٹر بارڈر ہیلتھ سروسز تعینات کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں