غیرسرکاری بلز متعارف کرانے کے رولز میں ترامیم کی تیاریاں
وزیردفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل ، رولز میں میں ضروری ترامیم تجویز کریگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ میں غیرسرکاری بلز متعارف کرانے کے رولز میں ترامیم کی تیاریاں جاری ہیں۔وفاقی کابینہ نے وزیردفاع کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف،وزیر پارلیمانی امور ،اٹارنی جنرل، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری پارلیمانی امور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی پرائیویٹ ممبر بل پارلیمنٹ میں متعارف کرانے کے موجودہ رولزکاجائزہ لے گی،کمیٹی رولز میں میں ضروری ترامیم تجویز کرے گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی سینیٹ اورقومی اسمبلی کے رولزآف پروسیجرزکاجائزہ لے گی،کمیٹی رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کو30 روزمیں رپورٹ کابینہ میں جمع کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔