وانا میں کرفیونافذ، 25ہزار دکانیں بند،اشیا کی قلت، شہری محصور
وانا(این این آئی)ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عسکری حکام نے اچانک 24 گھنٹوں کیلئے مکمل کرفیو نافذ کر دیا۔
جس کے نتیجے میں 25ہزار سے زائد دکانوں پر مشتمل وانا بازار مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو گئیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ہی وانا کے تمام داخلی و خارجی راستے بھی بند کر دئیے گئے ، جس سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ اشیائے خورونوش، ادویات اور ایمرجنسی سہولیات تک رسائی محدود ہو گئی۔