پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی سے حکومت کو 488ارب روپے وصول

  پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی سے حکومت کو 488ارب روپے وصول

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی سے 488 ارب روپے حاصل کرلئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی سے 450ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، نیلامی کیلئے 1458ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، موجودہ نیلامی میں گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں مختلف مدت کے بانڈز پر منافع کی شرح میں مجموعی طور پر59 سے لے کر70 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں