پالیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21جنوری کو ہوگا،زیرالتوابلز پیش

پالیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  21جنوری کو ہوگا،زیرالتوابلز پیش

اسلام آباد(نامہ نگار)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ21جنوری کی شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اس کے علاوہ جلددونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کاکام بھی مکمل ہوجائے گا۔

مشترکہ اجلاس میں اہم خارجہ امور، تیزی سے بدلتے عالمی حالات،امریکی صدر کے ایران سے متعلق بیانات سے خطے میں پیداشدہ صورتحال پر ممکنہ طورپر ان کیمرہ نشست میں بحث اوردفاع ،خارجہ، داخلہ وزراء کے پالیسی بیانات متوقع ہیں ۔جب کہ مجموعی طور پر اجلاس میں قانون سازی سے متعلق زیرالتوابلز پیش کئے جائیں گے ۔ ایجنڈے سے متعلق مشاورت جاری ہے ۔قومی سلامتی کی صورتحال پر غیرمعمولی نشست کا بھی امکان ظاہرکیاگیا ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جلد سینیٹ اورقومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری کا عمل بھی مکمل ہوجائے گا اور اپوزیشن لیڈرز متذکرہ معاملات میں اپنا موقف پیش کرسکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں