قانون سازی کا عمل اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانا چاہیے ، سپیکر

 قانون سازی کا عمل اتفاقِ رائے سے آگے بڑھانا چاہیے ، سپیکر

تمام آئینی اور قانون ساز اداروں کے درمیان مشاورت ناگزیر، فیصل کنڈی سے گفتگو

اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ۔سپیکر نے کہا کہ جمہوری نظام کے استحکام کے لیے تمام آئینی اور قانون ساز اداروں کے درمیان مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے ۔ قومی مفاد میں قانون سازی اور پالیسی سازی کا عمل باہمی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھایا جانا چاہیے ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبر پختونخوا وفاق کے ساتھ مل کر جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔قبل ازیں سپیکر سے سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے بھی ملاقا ت کی۔ ایاز صادق سے تھائی لینڈ کے سفیر رونگ وُدھی ویرا بُوتر نے بھی ملاقات کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں