ایکنک نے 117 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
توانائی ،ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ، صحت سہولت پروگرام میں توسیع منصوبوں پر بروقت عملدرآمد پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اسحاق ڈار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ، صحت سہولت پروگرام میں بھی توسیع کردی گئی۔ اجلاس میں 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کی مدت میں 23 جولائی 2026 تک توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں مؤثر منصوبہ بندی، بروقت عملدرآمد اور پائیداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔