سعودی عرب انسانی امداد فراہم کرنیوالے ممالک کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر
اسلام آباد(اے پی پی)اقوام متحدہ کے فنانشل ٹریکنگ سروس کے مطابق سعودی عرب 2025 میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں عالمی سطح پر دوسرے اور عرب دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے ۔
سعودی عرب یمن کیلئے دی جانے والی انسانی امداد میں 49.3 فیصد حصہ ڈال کر سرفہرست جبکہ شام کے لیے امداد فراہم کرنے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر رہا۔ترقیاتی امداد سے متعلق 2024 کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 16 غیر رکن ڈونر ممالک میں دوسرے اور مجموعی طور پر 48 ڈونر ممالک (رکن اور غیر رکن) میں امداد کے حجم کے لحاظ سے دسویں نمبر پر رہا۔