نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 65 افسروں کی ترقی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 65 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی د ے دی گئی جس کی باقاعدہ منظوری انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چودھری نے دی۔
اجلاس میں 54 سب انسپکٹرز پٹرول (بی ایس-14) کو انسپکٹرز (بی ایس-16) جبکہ 11 انسپکٹرز (بی ایس-16) کو ہائر ٹائم سکیل (بی ایس-17) میں ترقی دی گئی۔ ترقیوں کا عمل قواعد و ضوابط، سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی افسران کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا اعتراف ہے ۔