سبسڈی شدہ گندم کی غیر قانونی ترسیل، کروڑوں کی گندم ضبط
بابا فرید فلور ملز اور بابا فرید فوڈ انڈسٹریز کے لائسنس معطل ، شوکاز
ساہیوال(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آصف مرزا اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ کی سبسڈی شدہ گندم کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے 3 ٹرک اور کروڑوں روپے مالیت کی لوڈ 105 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لیکر بابا فرید فلور ملز اور بابا فرید فوڈ انڈسٹریز کے لائسنس معطل اور شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ مذکورہ فلورملز سمیت دیگر ذمہ داران(نیشنل فلور ملز اور یوسف نامی بروکر)کے خلاف مزید قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانہ میں تحریری درخواست دے دی ہے ۔