عوامی تعاون سے سموگ کیخلاف جنگ جیتی جا سکتی:مریم اورنگزیب
لاہور کا اے کیو آئی بھارت سے آنیوالی آلودہ ہوا ؤں کے باعث بڑھا:سینئر وزیر حکومتی مانیٹرنگ کی وجہ سے شہر کے اندر آلودگی کے ذرائع کنٹرول میں ہیں:بیان
لاہور(آئی این پی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے سموگ کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے ، لاہور کا اے کیو آئی بھارت سے آنے والی آلودہ ہوا ؤں کے باعث بڑھا، حکومتی مانیٹرنگ کی وجہ سے شہر کے اندر آلودگی کے ذرائع کنٹرول میں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سرحد پار سموگ بڑا چیلنج ہے ، حکومت مقامی سطح پر ہر طرح سے متحرک ہے ،سموگ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے ، ڈرون اور سی سی ٹی وی سے بھی نگرانی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھویں کے اخراج پر سخت کارروائیاں جاری ہیں،زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانے اور بندشیں بھی جاری ہیں، محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور روزانہ بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے ۔