تربیلا، منگلا ، چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 72 لاکھ 64ہزار ایکڑ فٹ موجود
اسلام آباد (آن لائن) ملک کے تین بڑے آبی ذخائر تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 72 لاکھ 64 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1492 فٹ اور ذخیرہ 27 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے ، جبکہ منگلا میں سطح 1200.85 فٹ اور ذخیرہ 43 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔ترجمان کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد و اخراج 17 ہزار کیوسک، منگلا پر دریائے جہلم میں آمد 3 ہزار 400 اور اخراج 100 کیوسک، جبکہ چشمہ بیراج پر آمد 22 ہزار اور اخراج 18 ہزار کیوسک رہا۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب اور نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج برابر رہا۔ تمام اعداد و شمار 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ پر مبنی ہیں۔