پی ٹی آ ئی ارکان صوبائی اسمبلی کی مداخلت ،اکوڑہ خٹک میں مہاجرین کیخلاف انخلاآ پریشن معطل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی سخت وارننگ کے باوجود اکوڑہ خٹک اور خیبرآباد میں افغان مہاجر کیمپوں سے افغان مہاجرین کا انخلا شروع نہ ہوسکا۔
افغان مہاجر ین واپس نہ جانے پر ڈٹ گئے ۔تحریک انصاف کے ممبران صوبا ئی اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ سے افغان مہاجرین کے ساتھ سختی نہ کرنے کا کہا ہے جس پر آپریشن معطل کر دیا گیا جبکہ پنجاب سے آنے والے افغان مہاجرین اضا خیل اورامان گڑھ میں آباد ہوگئے ہیں۔