این ایف سی کونہ چھیڑاجائے

 این ایف سی کونہ چھیڑاجائے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیرقمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ صوبائی خودمختاری اور امپاور منٹ کی ہے،ہم نے صوبوں کو اختیارات دئیے، شناخت دی۔۔۔

 وفاقی حکومت کو چاہئے وہ این ایف سی فارمولا کو چھیڑے بغیر دیگر فارمولوں پر کام کرے چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ ویژن کے افتتاح پر بھی فارمولادیا تھااس کو پہلے استعمال کرلیں اس سے یقیناًبہتری آئیگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلزلیبربیورو کے صوبائی رہنما رانا اکرم ناز کی وفات پر انکے لواحقین علی اکرم ،راناراشد اشرف،رانا سرور،راناندیم سرور سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیاسے گفتگو میں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں