اسلامی ممالک دفاعی معاہدہ کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر ساری دنیا متفق ہے، فوج بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا،اسلامی ممالک کو اپنا دفاع کرنے کیلئے وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا ٹرمپ کی طرف سے شہباز شریف کو غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے ۔ انشا اللہ شہباز شریف فلسطین کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔ ایران ہمارا ہمسایہ ہے ، ہمارے اسکے ساتھ قابل رشک تعلقات ہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں، جسکے کسی کیخلاف ایسے عزائم نہیں جو کسی کو تھریٹ کرتے ہوں۔ پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا فیصلہ ملکر کرینگے ، دفاعی معاہدے میں ترکیہ یا کوئی اور ملک شامل ہو سکتا ہے ۔