ہائیکورٹ :ملک شفیع کی کامیابی کیخلاف کیس ، درخواستگزار کو نوٹیفکیشن پیش کرنیکی ہدایت

 ہائیکورٹ :ملک شفیع کی کامیابی کیخلاف کیس ، درخواستگزار کو نوٹیفکیشن پیش کرنیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار ملک محمد شفیع کے بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب ہونے کے خلاف کیس میں درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کا مصدقہ نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے حلقہ پی پی 167 سے امیدوار ملک علی ذیشان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے پی پی 167 سے بلا مقابلہ ایم پی اے کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔عدالت نے درخواست گزار کو مصدقہ نوٹیفکیشن پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں