مذاکرات سے بات اب آگے نکل گئی، علیمہ خان
بانی کو جیل میں رکھ کر عوام کی آواز بند کرنا چاہتے ،عدالتیں تو کام ہی نہیں کررہی قرآن کا حلف لے کر جھوٹ بولا جاتا، اڈیالہ سے واپسی پر خاتون کو ہراساں کیا گیا
راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی عمران کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں کیوں ہیں،مذاکرات سے بات اب آگے نکل گئی ، کون سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔ وکیل فیصل ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا اڑھائی سال سے بانی پی ٹی آئی قید تنہائی میں ہیں۔دو سال پہلے بانی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
چوری شدید ووٹ سے جعلی اسمبلی بنائی گئی۔اس جعلی اسمبلی نے دو سال میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کرائیں۔یہ اب کہتے ہیں ہم قانون اور آئین سے بالا ہیں۔بانی کو جیل میں رکھ کر یہ عوام کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔عدالتیں تو کام ہی نہیں کررہیں ،ساری جھوٹی گواہیاں پیش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا قرآن پاک کا حلف لے کر جھوٹ بولا جاتا ہے ۔گزشتہ ہفتے اڈیالہ سے واپسی پر پولیس نے خواتین کو گاڑیوں سے اتارا۔ہماری ایک خاتون کو گاڑی میں اکیلے ہراساں کیا گیا۔ایس ایچ او زاہد ظہور نے ہماری خواتین کا ہاتھ پکڑا۔